ابنا: سعید جلیلی نے گذشتہ روز تہران میں منعقدہ دہشتگردی مخالف عالمی کانفرنس کے موقع پر لبنان کے وزیرخارجہ عدنان منصور سے ملاقات میں کہا کہ آج لبنان کی آزادی و خود مختاری حزب اللہ کی مرھون منت ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ لبنان کی نئي حکومت حزب اللہ کی حمایت سے اپنے عوام کے لئے رفاہ و امن لے کر آئے گي۔ جلیلی نے لبنان کی پوزیشن کو بہتر بنانےمیں حزب اللہ کے کردار کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ حزب اللہ نے لبنان کو جارحیت اور دہشتگردی کے مقابل مستحکم بنایا ہے اور اسے ایک مستحکم ملک میں تبدیل کردیا ہے۔ لبنان کے وزیرخارجہ نے بھی اس ملاقات میں تہران اور بیروت کے دوستانہ اور قریبی تعلقات کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ بیروت، تہران کے ساتھ مختلف میدانوں میں تعاون کی خواہش رکھتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز